بزنس

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد ہی اچانک ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 13 ہزار اور 10 گرام سونا 11 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے۔

جمعرات کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 746روپے بڑھ کر 4 لاکھ 04 ہزار 609 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 137 ڈالر تک کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، اس تیزی کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 495 ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 169 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 146 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3700 روپے اور 10 گرام سونا 3172 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہوگئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورت حال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا قیمتی دھاتوں کی خریداری میں بڑھتا ہوا رجحان ان قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker