پاکستان

شکارپور: باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی

شکارپور: میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker