انٹرنیشنلپاکستان

ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار میں، انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنےآگئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ پنکی ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتی تھی جبکہ پنکی منشیات کالین دین آئن لائن کرتی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنکی نئےکسٹمرکے لیے منشیات رائیڈرکے بجائے مخصوص مقامات پررکھواتی تھی اور کسٹمرزملزمہ کی بتائی ہوئی جگہ سے منشیات حاصل کرلیتا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمہ کراچی کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کی ترسیل کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق منشیات کی ترسیل کے لیے ملزمہ کا 6 رکنی گینگ کام کرتا ہے جس میں ایک خاتون اور 5 مرد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker