پاکستان

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا.

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازنے کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں مسلح افواج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور اعزازات حاصل کرنے والوں کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے اہلکاروں کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا۔

18 کموڈروز نےستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 کمانڈرز اور لیفٹیننٹ کمانڈرز نے تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کیا۔

پاک بحریہ کے سی پی اوز اور سیلرز کو 33 تمغہ خدمت (ملٹری)- I اور 82 تمغہ خدمت (ملٹری)-II جبکہ 69 تمغہ خدمت (ملٹری)-III تفویض کیے گئے۔

اسی طرح 51 افسران، سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سےنوازا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker