پاکستان

اسرائیلی قید میں کس طرح کا غیرانسانی سلوک کیا گیا؟ سعد ایدھی نے وطن واپس پہنچ کر بتادیا

اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے سعد ایدھی واپس وطن پہنچ گئے۔

کراچی ائیرپورٹ پر سعد ایدھی کی اہلیہ، ان کی کمسن بیٹی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے سعد ایدھی کا استقبال کیا۔

اس کے علاوہ سعد ایدھی کا استقبال کرنے والوں میں گزشتہ سال اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے۔

سعد ایدھی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دورانِ قید غیر انسانی سلوک کیا، لیزر لائٹیں ماری جاتی تھیں اور فرش پر پانی ڈال دیا جاتا تھا تاکہ کوئی سو نہ سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گٹھنوں کے بل بٹھا کر مارا جاتا تھا، جن لوگوں کے پاسپورٹ امریکا یا یورپ کے نہیں تھے ان پر خاص طور پر زیادہ تشدد ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ سعد ایدھی غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے بین الاقوامی صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے جسے اسرائیلی فوجیوں نے راستے میں روک کر امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker