پاکستان

یونیسکو نے پاکستان کے 12 تاریخی و ثقافتی مقامات کو عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کرلیا

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پاکستان کے 12 تاریخی و ثقافتی مقامات کو عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کرلیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش سمیت 4 مقامات، سندھ کے کوٹ ڈیجی، ناؤکوٹ اور عمرکوٹ کے تاریخی قلعے ، پنجاب میں پھر والہ قلعہ، روات قلعہ اور سلطان مقرب خان کا مقبرہ عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ان نئے مقامات کی شمولیت کے بعد یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل پاکستانی مقامات کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

عارضی فہرست میں شامل ہونا عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے کی جانب ایک اہم ابتدائی قدم ہے۔ اس سے پاکستان کے متنوع تاریخی اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

ان پاکستانی مقامات کی یونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے ملک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ، سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشتوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker