Sindپاکستان

ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید قربان کے دوران لینڈ فل سائٹس پر 81 ہزار 525 ٹن آلائشیں لائی گئیں، صفائی مہم کے دوران 88 ہزار 436 ٹن اینیمل ویسٹ اور کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی، ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی، ہے اور رہے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ کھالوں اور لاشوں کی سیاست نے شہر کراچی کو نقصان پہنچایا، شہر کو تقسیم اور نقصان پہنچانے والی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا، عوامی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات اور پرانے سیاسی بیانیے کے ذریعے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کسی بھی عوامی مقام یا سرکاری زمین سے متعلق قانونی یا انتظامی تنازع کا حل عدالتوں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker