پاکستان

اسلام آباد: تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آبادکے علاقے بہارہ کہو کے اٹھال چوک پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ گاڑی قبضے میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker