پاکستان

گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثےکا شکار ،7 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

گلگت بلتستان کےضلع دیامر میں رائیکوٹ روڈ پر سیاحوں کی گاڑی تتو نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق بحق ہوگئے، سیاح فیری میڈوز جارہے تھے۔

جاں بحق افراد میں ڈائیور اور 6 سیاح شامل تھے، جاں بحق ہونے والے 2 سیاحوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جن کی شناخت علی اور سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 4 سیاح پنجاب کے رہائشی تھے،لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker