پاکستانتازہ ترین

الیکشن سے پہلے آزادکشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنےکا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے الیکشن سے پہلے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیدیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں، الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے کہا جو لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں وہ اس کو 27 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں، یہ جمہوری سوچ ہوگی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سےکشمیر اسمبلی کی ایک سیٹ ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں، باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہوئے ہیں، یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ اکتوبر1947 میں 2 لاکھ سے زائد مہاجر جانوں کی قربانی دیکر سیالکوٹ آکر بسے، آپ کیسے ان مہاجروں کو حق سے محروم کرسکتے ہیں، اپنی رائے کو تسلیم کرانے کیلئے جمہوری راستہ اپنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker