پاکستان
زیادہ ملبہ ڈالنے سے ٹی آئرن اور گارڈر کی چھت گری، سانحہ کاہنہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش
لاہور: سانحہ کاہنہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ ملبہ ڈالنے سے ٹی آئرن اور گارڈر کی چھت گری، چھت پر بچوں کی موجودگی میں مٹی ڈلوانا غفلت تھی، کمزور ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا۔
ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے وقت خاتون ٹیچر اور 20 بچے چھت کے نیچے موجود تھے، بچوں کی اموات سر کی ہڈیوں پر زیادہ چوٹیں آنے سے ہوئیں، تاحال کسی متعلقہ سرکاری ادارے کے کسی اہلکار کی کوئی غفلت نظر نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک اور اس کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہرین کی رائے بھی رپورٹ میں شامل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔



