پاکستان

اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19 کا افسر برطرف، تمام مراعات واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد: جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنے والے گریڈ 19 کے افسر وسیم افضل وڑائچ کو برطرف کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے گریڈ 19کے افسر وسیم افضل وڑائچ کی دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔

یکم جولائی 2026 کو جاری فیصلے کے مطابق وسیم افضل وڑائچ کو فراڈ اور جعلسازی کا مرتکب قراردیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بی اے اور ایم بی اے کی اسناد دھوکا دہی اور جعلسازی کر کے حاصل کی گئیں ۔

عدالت نے نوکری کے دوران وصول کردہ تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیا اورعدالت نے ایف آئی اے کو وسیم افضل کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

وسیم افضل نے 1993 میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر ایس ایم ای بینک میں نوکری حاصل کی اور 2009 میں گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کے تحت نوکری چھوڑی۔

وسیم افضل نے جعلی اسناد پر 2011 میں وزارت محنت و افرادی قوت میں گریڈ 19 کی نوکری حاصل کی۔

تاہم 2017 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وسیم افضل کی ڈگریاں جعلی قرار دیں اور نوکری سے برخواستگی کی ہدایت کی۔

عدالت کے فیصلے پر وزارت اوورسیز پاکستانیز نے وسیم افضل وڑائچ کی نوکری سے برطرفی اورمراعات کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا وزارت اوورسیز پاکستانیز کی ایف آئی اے کووسیم افضل کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker