Sindپاکستان

کراچی کا بدترین شہروں میں شمار، ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کو ذمہ دار قرار دیدیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں پہنچانے کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ڈال دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ ٹوٹی سڑکیں، گندگی، پانی بحران، بدترین ٹریفک پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کیا، دعوؤں میں مصروف رہی اور کراچی عالمی درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہوتا گیا۔

ترجمان کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی پر سنجیدگی دکھائی ہوتی تو عالمی سطح پر یہ درجہ بندی نہ ہوتی، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ نے رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 173 بدترین شہروں میں کراچی کا شمار 170 ویں نمبر پر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker