Sindپاکستان

کراچی: ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں اختلافات کے بعد بات چیت اور رابطے شروع

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں دو گروپوں کے درمیان اختلافات کے بعد اب رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے، جس دوران ایم پی اے اعجازالحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کےکارکنان نے ہاتھا پائی کی۔

ایم کیو ایم رہنما امین الحق کا کہنا تھاکہ دوسرے گروپ کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن زخمی ہوا جب کہ پتھراؤ سے بھی کارکنان زخمی ہوئے۔

تاہم اب ایم کیو ایم ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں گروپ کے رہنماؤں میں رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، اگلے48گھنٹوں میں دونوں گروپوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker