پاکستان

وزیر اعظم آج دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر ارکان ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اورتعاون کے شعبوں پربات چیت ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker