پاکستان

جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی قراردادیں بے کار ہو چکیں: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کی قراردادیں بے کار ہو چکیں۔

رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہاول پور پر قراردادیں بے کار ہوچکیں، دونوں قراردادیں 10 سال پہلے منظور کی گئی تھیں، اب بے کار ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی اسمبلی کی میعاد کے اندر کسی قرارداد پر عمل نہ ہو سکے تو پھر یہ اگلی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں نئی قرارداد منظور کرتی ہے یا نہیں۔

اسلام آباد صوبے کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن حکومت کو آخری وارننگ دے چکا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اس بلدیاتی ایکٹ کے مطابق کرائے جائیں جو منظور کیا جا چکا ہے۔

صوبوں کی بحث پر وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور کا کہنا تھا کہ اس پر مسلم لیگ ن یا تو خاموش ہے یا اس بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتی، اس پر بحث پارلیمنٹ میں ہی ہونی چاہیے جو اس بحث کی اصل جگہ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے محسن نقوی کی زباں بندی نہیں کی، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں مگر عوامی ریفرنڈم ہونا ہے تو پارلیمنٹ کی منظوری سے آئین کے مطابق ہونا ہے ، کسی وزیر کے بیان کے مطابق نہیں ہونا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker