پاکستان
مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لاہور: مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شیخ شبیر احمد کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے میں مسلم لیگ ن کے سابق میونسپل چیئرمین اور مقامی رہنما شیخ شبیر احمد کو جی ٹی روڈ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ وہ اپنی فلور مل سے گاڑی پر سوار ہو کر لاہور میں اپنے کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
ملزمان کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں مقتول شیخ شبیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔



