پاکستان

کوہاٹ میں غیر قانونی سونے کی مائننگ پر دو گروپوں میں تصادم: چار افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے دربو کچ میں گولڈ مائننگ کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گمبٹ پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ خونی واقعہ مبینہ طور پر ندی نالوں کی ریت اور بجری سے غیر قانونی طور پر پلیسر گولڈ یعنی سونا نکالنے کے دوران پیش آیا۔

کوہاٹ پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پورے ضلع میں پلیسر گولڈ کے نکالنے پر مکمل قانونی پابندی عائد ہے، لیکن اس کے باوجود بعض عناصر کی جانب سے غیر قانونی طور پر سونے کی مائننگ کا کام اب بھی جاری ہے جو اس افسوسناک حادثے کا سبب بنا۔

پولیس نے اس واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker