Khyber Pakhtunkhwaپاکستان
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پولیس کا کوئی آفسر اسلام آباد کی طرف مارچ، ریلی یا جلوس میں سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایات پر آئی جی پولیس کو فوری اطلاع دی جائے گی، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس سے پہلے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی کسی سرکاری افسر کو مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت نہ دینے کی ہدایت کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہو گی، چیف سیکرٹری نے ملازمین کو سرکاری وسائل اور فنڈز کے استعمال سے بھی روک دیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ کسی سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کو اسلام آباد کی طرف جانے والی شاہراہیں بند کرنے کا حق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔



