Azad Jammu and Kashmirپاکستان

سری نگر: انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک

سری نگر کے علاقے کٹھوعہ میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکارکی فائرنگ سے 4 ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کٹھوعہ میں سیوا 2 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پرتعینات اہلکاروں میں جھگڑا ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے درمیان جھگڑا بڑھا تو سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے چار ساتھیوں کے قتل کے ملزم سی آئی ایس ایف اہلکارکو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker