Azad Jammu and Kashmir

وادی نیلم میں ٹور گائیڈ سیاحوں کو چھوڑ کر فرار، فیملیز مشکلات کا شکار

وادی نیلم کے علاقے تاوبٹ میں لاہور سے آئے سیاح مبینہ طور پر ٹور گائیڈ کے فرار ہونے کے بعد بے یار و مددگار رہ گئے۔

سیاحوں کے مطابق وہ دو کوسٹروں پر فیملیز کے ہمراہ لاہور سے وادی نیلم پہنچے تھے، تاہم ٹور گائیڈ اچانک انہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ متاثرہ سیاحوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گائیڈ گیسٹ ہاؤسز کا کرایہ اور ان کے شناختی کارڈز بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

ڈپٹی کمشنر نیلم کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے اور سیاحوں کی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹور گائیڈ کی تلاش کے لیے پولیس کو بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں محفوظ طریقے سے واپس لایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker