تقریباً 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کا 80 فیصد مکمل ڈھانچہ کتنے کروڈ ڈالر میں فروخت ہوا؟

نیویارک: تقریباً 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کا تقریباً 80 فیصد مکمل ڈھانچہ 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔
6 کروڑ 70 سال سال قدیم ٹی ریکس T.REX ڈائنوسار کو "گس” GUS کا نام دیا گیا ہے جس کی نیلامی کی تقریب امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوئی۔
نیلامی کے دوران آخری بولی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہوئی تاہم فیس شامل ہونے کے بعد مجموعی قیمت 5 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی اور یہ ڈھانچہ 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر خریدا گیا۔
تقریباً 3.8 میٹر (12.5 فٹ) بلند ٹی ریکس ڈائنوسار GUS کے ڈھانچے کی فروخت کسی بھی ڈائنوسار کے ڈھانچے کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت قرار دی جا رہی ہے۔
یہ ڈھانچہ 2021 سے 2023 کے دوران ساؤتھ ڈکوٹا کی ہارڈنگ کاؤنٹی میں ایک کھدائی کے دوران برآمد ہوا تھا اور اس کا نام اس زمین کے مالک گیری "گس” لکنگ کے نام پر رکھا گیا۔
نیلامی کرنے والے ادارے کے مطابق اس ڈھانچے میں 183 فوسل ہڈیوں کے حصے شامل ہیں اور گس ہڈیوں کی تعداد کے لحاظ سے تقریباً 61 فیصد جبکہ ہڈیوں کے مجموعی وزن کے اعتبار سے 75 سے 80 فیصد تک مکمل ہے۔
نیلامی کرنے والے ادارے کے مطابق GUS کی کھوپڑی غیرمعمولی طور پر محفوظ ہے۔



