ایسا لیپ ٹاپ جس کا وزن محض 799 گرام ہے

کیا آپ کو اپنے لیپ ٹاپ کا وزن بہت زیادہ محسوس ہوتا ہے۔
تو ایک کمپنی کا نیا لیپ ٹاپ آپ کو ضرور پسند آئے گا جس کا وزن درحقیقت نہ ہونے کے برابر ہے۔
آئی ایف اے 2026 ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایسر کمپنی نے سوئفٹ بلیڈ 14 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا۔
اسے دنیا کا ہلکا ترین لیپ ٹاپ قرار دیا جاسکتا ہے یا کم از کم عالمی سطح پر یہ ٹائٹل اس کے نام کیا جاسکتا ہے۔
ویسے جاپانی کمپنی Fujitsu کا لائف بک لیپ ٹاپ سب سے ہلکا ہے مگر یہ صرف جاپانی مارکیٹ میں ہی دستیاب ہے۔
مگر ایسر کی جانب سے سوئفٹ بلیڈ 14 کو عالمی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس کا وزن محض 799 گرام ہے۔
سوئفٹ بلیڈ 14 کی تیاری کے لیے کاربن فائبر اور میگنیشم ایلومینیم کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ ڈٰوائس کا وزن کم از کم رکھا جاسکے۔
لیپ ٹاپ میں 14 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین ہے۔
انٹیل کور سیریز 3 سی پی یو پر مشتمل لیپ ٹاپ کے اندر 12 جی بی ریم دی گئی ہے۔
دیگر فیچرز کے بارے میں کمپنی نے فی الحال تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
اسی طرح ابھی قیمت یا اسے فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔



