کھیل

فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل میں کون سی ٹیم کس سے اور کب ٹکرائے گی؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد کوارٹر فائنل مرحلے کی تمام 8 ٹیمیں سامنے آ گئی ہیں۔ فرانس، مراکش، ناروے، انگلینڈ، اسپین، بیلجیئم، ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ نے آخری 8 میں جگہ بنا لی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 اب اختتام کی جانب گامزن ہے، راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ اور کولمیبا کے درمیان انتہائی سنسنی خیز اور ڈرامائی میچ کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا اور 48 ٹیموں کے سفر کے بعد اب صرف 8 مضبوط ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں باقی رہ گئی ہیں۔

ایونٹ کے راؤنڈ آف 16 میں کئی ڈرامائی مقابلے دیکھنے میں آئے، جہاں کئی میچز میں آخری لمحات میں کم بیک، پنالٹی شوٹ آؤٹس اور غیر متوقع نتائج سامنے آئے، پری کوارٹر فائنل کے اختتام پر فرانس، مراکش، ناروے، انگلینڈ، اسپین، بیلجیئم، ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اب ہر ٹیم عالمی چیمپئن بننے سے صرف 3 فتوحات کے فاصلے پر ہے جب کہ اگلے چند روز میں ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلے یہ طے کریں گے کہ کون سی 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، یورپی طاقت فرانس اور اسپین، بیلجیم کی مضبوط ٹیم، ناروے، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ اور افریقا کی نمائندہ مراکش شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker