آج دنیا بھر میں فلکیات کا ایک نادر واقعہ رونما ہونے جارہا ہے

آج دنیا بھر میں فلکیات کا ایک نادر واقعہ رونما ہونے جارہا ہے جب کرہ ارض پر موجود تقریباً 99 فیصد افراد ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی سے فیض یاب ہوسکیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 8 جولائی بروز بدھ کو زمین پر موجود 99 فیصد افراد ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی سے فیض یاب ہوسکیں گے یعنی وہ دن کی روشنی میں ایک ہی وقت میں ہوں گے۔ یہ اوور لیپ زمین کے جھکاؤ اور زمین کے شمالی نصف حصے میں موسمِ گرما کے وقت کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔
عموماً ایسا ہوتا ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں دن ہوتا ہے تو کسی میں شام یا رات لیکن آج وہ دن ہے جب 8.2 ارب افراد تقریباً ایک منٹ کے لیے یا تو دن کی روشنی میں ہوں گے یا پھر ٹوائیلائٹ کے تین مراحل میں سے کسی ایک مرحلے میں ہوں گے۔
اس واقعے کے دوران شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے بیشتر حصے دن کی روشنی میں ہوں گے جہاں دنیا کی آبادی کی بھاری اکثریت رہتی ہے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں، انٹارکٹیکا اور آس پاس کے سمندروں میں رات کے حالات برقرار رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً 60 دنوں تک یعنی تقریباً 18 مئی سے 17 جولائی کے درمیان ایسے ہی حالات پیدا ہوتے ہیں۔



