
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فٹبال ورلڈکپ 2026 کے 96 میچز میں مجموعی طور پر 280 گول ہوچکے ہیں۔
ارجنٹینا 14 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم رہی جب کہ لیونل میسی ورلڈکپ میں 8 گولز کے ساتھ سرفہرست رہے اور ان کے مجموعی ورلڈکپ گول کی تعداد 21 ہوگئی۔
ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں 3 کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول کیے، میسی کے بعد ایمباپے اور ہالینڈ 7,7 گولز کے ساتھ نمایاں ٹاپ اسکورر میں شامل ہوگئے۔
ایمباپے نے ورلڈکپ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے ریکارڈ کو 11 گولز تک بڑھا دیا۔
رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں اب تک 3 ہزار گول ہوچکے ہیں اور اس وقت ورلڈکپ میں 3 ہزار واں گول اینزو فرنانڈیز نے کیا۔
کھیلوں کی غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں اب تک 259 یلو اور 14 ریڈ کارڈز دکھائے جا چکے ہیں۔



