انٹرنیشنل

اسٹارلنک تنازع: اندازہ نہیں تھا کہ بھارت میں اصل باس آپ ہیں، ایلون مسک کا مکیش امبانی پر طنز

اسٹارلنک کی بھارت میں سروس کے معاملے پر ایلون مسک نے بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کو طنز کا نشانہ بنا دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنی پوسٹ میں ایلون مسک نےمکیش امبانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ معذرت،مجھے احساس نہیں تھا کہ بھارت میں اصل باس آپ ہیں۔

ایلون مسک نےسوال اٹھایا کہ کیامکیش امبانی بھارتی عوام پر اجارہ دارانہ کنٹرول برقرار رکھنے کے باوجود اسٹارلنک کو مقابلے کی اجازت دینے پر غور کریں گے؟

انکاکہنا تھاکہ بھارت کے کئی علاقوں سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں اب بھی انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں، جس کے باعث بچوں کوتعلیم حاصل کرنے اور چھوٹے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے،اسٹارلنک انٹرنیٹ سے محروم لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker