کوئٹہ: چارسَر کے علاقے میں مسلح افراد کی کارروائی، کسٹم اہلکار سمیت متعدد افراد اغوا

کوئٹہ: چارسَر کے علاقے میں مسلح افراد کی کارروائی، کسٹم اہلکار سمیت متعدد افراد اغوا
🔶 کوئٹہ سے دالبندین جانے والے راستے پر چارسَر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر جانے والے کسٹم اہلکار محمد ابراہیم ڈومکی سمیت متعدد افراد کو اغوا کر لیا ہے۔ مغوی اہلکار کا تعلق ضلع جعفرآباد سے ہے۔
🔶 موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کسٹم سپاہی محمد ابراہیم ڈومکی ولد غلام حسین ڈومکی کوئٹہ سے دالبندین اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے مسافر بس میں سوار تھے۔ سفر کے دوران چارسَر کے مقام پر بس خراب ہوگئی، جس کے بعد مسلح افراد وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنا شروع کر دیے۔
🔶 ذرائع کے مطابق مسلح افراد شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد کسٹم اہلکار محمد ابراہیم ڈومکی اور مزید چار مسافروں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
🔶 اہلِ خانہ کے مطابق محمد ابراہیم ڈومکی اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں، ان کے اغوا کی خبر ملنے کے بعد سے خاندان کے افراد شدید دکھ اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکام سے مغویوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔



