بلوچستان
کوئٹہ : پولیس کی بڑی کارروائی، شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ اور اس کے دو بھائی 8 گھنٹوں میں گرفتار

کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ اور اس کے دو بھائی 8 گھنٹوں میں گرفتار
کوئٹہ: ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی ہدایات پر، ڈی ایس پی سریاب طالب حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن محمود خروٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شوہر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمہ بی بی ص کو اس کے دو بھائیوں عمران علی اور دیدار علی سمیت واردات کے 8 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



