World

سوڈانی پناہ گزین کیمپوں میں خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کا انکشاف

چاڈ: سوڈانی پناہ گزین کیمپوں میں مبینہ طور پر خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال کا انکشاف ہوا ہے۔

وسطی افریقی ملک چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کیمپوں سے متعلق داخلی تحقیقات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض امدادی کارکن مبینہ طور پر خواتین اور کم عمر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق خوراک، پانی، ملازمتوں اور امداد کے بدلے جنسی تعلقات کے الزامات سمیت 59 شکایات سامنے آئیں جبکہ 18 ملازمین کو برطرف کرکے دوبارہ ملازمت کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بعض واقعات منظم جنسی اسمگلنگ کی شکل اختیار کرچکے تھے۔

ایم ایس ایف (میڈیکل چیریٹی ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز) نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے نظام میں سنگین خامیاں تھیں، متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker