بزنسپاکستانتازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں سینکڑوں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1942 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 222800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1115 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 191016 روپے ہوگئی۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker