پاکستانتازہ ترین

مشق فجرالشرق اختتام پذیر، پاکستان اور4 اسلامی ممالک کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا

مشترکہ کثیر الجہتی اسپیشل فورسز کی 5 ویں مشق فجر الشرق کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں ہوئی جس میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔

انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (IGT&E) نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مشق میں شریک فوجیوں کے علاوہ برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

دوست ممالک کی اسپیشل فورسز نے مشق کے دوران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا اور انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے علاوہ مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی بھی کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker