پاکستانتازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے جژاغونڈے میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، ابتدائی سطح پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker