انٹرنیشنل

امریکی وزیر جنگ کیخلاف مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی۔

پہلی ووٹنگ اس قرارداد کو مسترد کرنے کے لیے ہوگی، اگر یہ کوشش ناکام ہوگئی تو پھر مواخذے کی دفعات پر باقاعدہ بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

امریکی وزیر جنگ کے خلاف قرارداد ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی۔

صدر ٹرمپ نے مواخذے کی صورت میں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ادھر پیٹ ہیگستھ نے کہا مواخذے کی قرارداد اُن کا کچھ نہِیں بگاڑ سکتی، یہ کوشش تماشا ہے اور امریکا کے تمام فوجیوں کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا، فوجی کاروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker