بلوچستان
نوشکی : فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

نوشکی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد قتل۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر کے وسط میں واقعہ گوشت مارکیٹ مییں مبینہ طور پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جہانزیب نامی شخص کو قتل کیاملزمان فرار ہورہے تھے موقع پر موجود افراد نے ملزمان کو پکڑ لئیے، مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے دونوں مسلح افراد کو بھی قتل کئیے زرائع کے مطابق واقعے میں دو حملہ آوروں سمیت تین افراد مارے جاچکے ہیں پولیس نے نعشیں ٹیچنگ یسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، تاہم فائرنگ واقعہ کی مزید محرکات سامنے نہ آسکے۔ قتل کئیے گئے حملہ آوروں کی شناخت زبیر احمد ولد عابد حسین قوم مینگل ساکن غریب آباد نوشکی اور الطاف ولد محمد عظیم ساکن نوشکی کے نام سے ہوئی۔



