پاکستان

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

نیشنل بینک گڈوڈ آباد لار کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دوپرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار اور راہ چلتی خاتون جاں بحق ہوئی،

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں رحمان شیر، زاہد گیلانی، عمران، عامر، یوسف خان، محمد عتیق اور مسعود خان شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker