پاکستانتازہ ترین

دھندکے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند

شام ہوتے ہی دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں ڈیرے ڈال لیے، متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹرو ے کے مطابق دھندکے باعث موٹروےایم 5کو شیر شاہ سےاوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے، جبکہ مو ٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے شاہ شمس انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

اسی طرح دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 روہڑی سے رحیم یار خان تک اور موٹروےایم 4 کو شور کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 فائیو کو اوچ شریف سے ظاہر پیر دھند کی وجہ سے بند رکھا جائے گا۔ جبکہ موٹروے ایم 11کامونکی نارووال انٹرچینج سے سمبڑیال ٹال پلازہ تک کھول دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker