پاکستانتازہ ترین

نادرا کا مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم

نادرانے مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا ہے ، اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔

نادرا حکام کے مطابق ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں ، نادرا شکایت کا ازالہ کر ے گا ۔

مستعد عملہ چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے حاضرہے ۔ شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود آپ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔

شہری اپنی شکایات نادرا کے ویب پورٹل:http://complaints.nadra.gov.pk،چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051-111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:1777 پر کرسکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker