پاکستانتازہ ترین

امیدواروں کا انتقال: این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 اور 91 پر الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ، خیبرپختونخوا کی نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91 پر الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

باجوڑ میں آج نامعلوم افراد کی فائرنگ سے این اے 8 اور پی کے 22 سے آزادامیدوار ریحان زیب خان جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایاکہ ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پرموجود تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد اب این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کیاگیا ہے۔

باجوڑ میں فائرنگ، آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق

آر او نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب پی کے 91 کوہاٹ 2 میں انتخابی امیدوار کی وفات پرحلقےمیں الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ میں انتخابات ملتوی کردیے گئے، پی کے 91کے امیدوار عصمت اللہ خٹک 30 جنوری کو فوت ہوئے۔

ریٹرننگ آفیسر پی کے 91 عرفان اللہ نے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker