پاکستانتازہ ترین

بجلی 5.62 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی

بجلی کی قیمت میں 5.62 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

نیپرا کی جانب بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی گئی،جس میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے 5.62 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔

قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 14 ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں ہیں تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی کی سمری بھیجی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker