
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسلا دھار بارش بجلی کے ساتھ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شدید سردی میں عوام کو مشکلات کا سامنا۔ زیارت اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ جاری بڑے پیمانے پر سیاحوں میں زیارت کا رخ کرلیا محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شدید سردی کے سبب عوام کو مشکلات گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام لکڑیاں جلا نے پر مجبور ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بھی کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں مستونگ، کچلاک، پشین، پنجپائی، قلات، سوراب، مچھ سمیت دیگر شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارشوں سلسلہ جاری رہیگا۔ شدید سردی کے باوجود کوئٹہ میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہوگئی، موسیٰ کالونی کے رہائشیوں نے الزام لگا یا ہے کہ جمعہ کو صبح سے بجلی بارش شروع ہونے سے پہلے چلی گئی، گیس پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بلوں میں اضافہ سرچارج کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں عوام سے کروڑوں روپے جمع کیے عدالتی فیصلہ کے باوجود اضافی سرچارج لینا سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں 2، بارکھان میں 3، پنجگور میں 7، خضدار 5، گوادر 15، اورماڑہ میں 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



