پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے فارم 45کے حوالے سے پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردیں

الیکشن کمیشن نے فارم 45کی تیاری کے لیے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کوئی غلطی نہ رہے، پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ اسٹیشن پر موجود پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ پر دستخط لیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکاریا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریرکریں، دستخط کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چسپاں کیے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریزائیڈنگ افسران ہوں گے، فارم45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں، انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker