پاکستانتازہ ترین

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہونگے: سعودی عرب

سعودی عرب کا کہنا ہےکہ اس نے امریکا کو بتادیا ہےکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونے تک اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہے، فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کردیا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔

سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت بندکرنے اور اسرائیلی قابض افواج کے انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے عمل کو تیز کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker