پاکستانتازہ ترین

این اے 71: ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کردیا

این اے 71 سے آزاد امیداور ریحانہ ڈار نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے این اے 71 سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 45 کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

این اے 71 سیالکوٹ کا بڑا مقابلہ، خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کو شکست دیدی

ریحانہ ڈار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ خواجہ آصف نے ملی بھگت سے فارم 45 میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker