پاکستانتازہ ترین

ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں 17 فروری سے بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے سبب 17 سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 17 سے 21 فروری کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 17 سے 21 فروری کو اسلام آباد، پنجاب، مری گلیات میں بارش جبکہ 18 اور 19 فروری کو ملتان، بھکر، راجن پور اور ڈی جی خان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 18 سے 19 فروری کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور 17 سے 20 فروری کے دوران کے پی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ 18 سے 20 فروری کے دوران جنوبی سندھ میں موسم خشک رہنے اور آندھی کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker