پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی، پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا ووٹ دینے کے لیے بھی حمایت مانگ لی۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفدکا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر بھی گفتگو ہوئی۔


