پاکستان

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈیویژن اویس لغاری نے کہا ہےکہ 200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کررہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف سےصارفین پر بوجھ سے متعلق بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ایک اضافی یونٹ سے 200 سے 201 ہو جائے تو ٹیرف 15 سے 30 روپے یونٹ ہوجاتا ہے، 201 یونٹ استعمال کرنے والا کیسے 400 یونٹ سلیب کا بل دے گا، یونٹ بڑھا کر آپ غریب عوام پر پرچے بنا دیتے ہیں، آپ غریب آدمی کا 6 ماہ خون چوستے ہیں۔

عابد شیر علی کے توجہ دلاؤنوٹس پر اویس لغاری نے کہا کہ 200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز دینے کے معاملے کو ختم کرنے پر کام کررہے ہیں اور ہوسکتا ہے 200 یونٹس کو 250 یونٹس تک لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، 200 یونٹ سے نیچے تمام افراد کو ڈسکاؤنٹ دینا مناسب نہیں کیونکہ اس میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاس سولر ہیں اور سولر کے باعث ان کے یونٹس کم ہوتے ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جو صارفین غربت کی لکیر کے نیچے ہیں انہیں ایسے ڈسکاونٹ سے مستفید کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker