پاکستان

سیاسی جماعتیں اور امیدوار اے آئی سے تیارکردہ انتخابی موادکا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کرینگی، مجوزہ ضابطہ اخلاق کے نکات سامنے آگئے

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ ضابطہ اخلاق کے نکات سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار اے آئی سے تیارکردہ انتخابی موادکا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گی۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق اے آئی سے تیار کردہ ایسی چیز نشر نہیں کی جائےگی جو ووٹر کو دھوکا دینےکی نیت سے بنائی گئی ہو۔

مصنوعی ذہانت سے ڈیپ فیک تصاویر، ویڈیوز، آڈیوزپر اے آئی لکھنا لازم ہوگا،کسی امیدوار، حامی، الیکشن اہلکارکی مصنوعی شبیہ، آوازیا بیان تخلیق کرنا جو جھوٹا، تضحیک آمیز اور ہتک آمیز ہو ممنوع ہے۔

عوامی حمایت کا جھوٹا تاثر پیدا کرنے، جعلی ٹرینڈز، لائکس،کمنٹ،شیئر ار فالوورز کےلیے مصنوعی ذہانت پر مبنی بوٹس،خودکار اکاؤنٹس یا دیگر آلات استعمال نہیں کیےجائیں گے۔

عدلیہ، مسلح افواج ، ریاستی اداروں کی مصنوعی شبیہ، آواز یا بیان تخلیق کرنا جو جھوٹا، تضحیک آمیز اور ہتک آمیز ہو ممنوع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker