علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع
لاہور: پنجاب حکومت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر عدالت میں جمع کرائی گئی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روزکی توسیع کردی گئی ہے۔
سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تینوں کی نظر بندی میں دوبارہ توسیع کی تجویز بھیجی جس پر حکومت نے نظربندی میں 7 اکتوبر کو توسیع کی۔
اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ نظری بندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی نے جاری کیا ،آپ نے درخواست میں ڈی سی کو فریق نہیں بنایا، آپ کو علم ہونا چاہیے عدالت آپ کی درخواست سے باہر جاکر کوئی آرڈر نہیں کرسکتی۔
بعد ازاں عدالت نے عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔



