Punjabپاکستان

کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز

منڈی بہاؤ الدین: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤ الدین میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈر ڈر کر حکومت نہیں ہوتی، اصول ایک اور سیدھا رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیک سوار خاتون پر تشدد کے واقعے میں بچی سے کہا کہ جتنے تھپڑ اس شخص نے تمہیں مارے، اتنے ہی تم مارو، پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعے پر بھی یہی مؤقف اپنایا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا،کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائےگا اور ظالم کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکےگا، پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،کسی غریب کی عزت پر سمجھوتا قبول نہیں، جرائم کرنے والے اگلے ہی دن ضمانت لے آتے ہیں، ضرورت پڑی تو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملوں گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے طالبات کو الیکٹرک بائیک اور اسکوٹیز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا بس نہیں چلتا چاند ستارے لاکر آپ کو دے دوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker